پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الفاظ سے زیادہ میدان میں اپنی کارکردگی سے بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کی کمی ہے اور ہمیں فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ بابر نے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوتے، اور ہمیشہ آگے بڑھ کر ملک کے لیے سوچتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کے اعتماد اور محبت کو اپنے لیے فخر کا باعث قرار دیا اور کہا کہ ’بابر بابر‘ کی آوازیں سن کر دل سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ان کے بقول، عزت نفس بہت اہم ہے اور انہوں نے ہمیشہ دوسروں کی عزت کرنے کا سبق سیکھا ہے۔
