کراچی کے لوگوں کا پانی بند کرکے پیسے بنائے جاتے ہیں، واٹر ٹینکرز بڑھ رہے ہیں سسٹم کام کررہا ہے، واٹر بورڈ مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں نااہلی ترین ادارہ ہے, منعم ظفر خان ، امیرجماعت اسلامی کراچی
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے کراچی میں ہر سطح پر سسٹم کام کر رہا ہے، ہر دوسرے دن شہریوں کا پانی بند کرکے پیسے کمائے جاتے ہیں ٹینکرز مافیا شہر میں دندناتے گھوم رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، واٹر کارپوریشن کراچی نا اہل ترین ادارہ ہے جس کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب ہیں، گزشتہ روز پھر پانی کی لائن پھٹ گئی آدھے سے زیادہ شہر پانی سے محروم ہوگیا لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، صاف پانی سڑکوں پر ضائع ہورہاہے لیکن گھروں میں نلکوں میں پانی نہیں ہے