کراچی میں جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی مرکزی پانی کی لائن میں لیکیج کے باعث متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر فوری طور پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو 96 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔ دوران مرمت شہر کو 250 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، جب کہ 400 ایم جی ڈی فراہمی برقرار رکھی جائے گی۔ متاثرہ علاقوں میں جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن، ناظم آباد، لیاقت آباد، لانڈھی، کورنگی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
