کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 24 سالہ مزمل عرف مومی موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سالہ فیضان شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں نوجوان میٹرک بورڈ آفس سے واپس آ رہے تھے اور نانی کے گھر جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
