پاکستانی فضائی حدود بند, یومیہ کروڑوں کا نقصان, دہلی ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر، 510 پروازیں تاخیر کا شکار

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث دہلی ایئرپورٹ پر پیر کی دوپہر سے رات ایک بجے تک 12 گھنٹوں میں 510 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اس دوران آمد کی 250 پروازوں میں اوسط 55 منٹ کی تاخیر ریکارڈ کی گئی، جبکہ روانگی کی 260 پروازوں میں اوسطاً 65 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ آپریشنل وجوہات کی بناء پر دہلی ایئرپورٹ پر مشکلات کا انڈیکس 5 تک پہنچ گیا۔ سب سے زیادہ تاخیر اندرون ملک پروازوں میں رپورٹ ہوئی۔ اس تناؤ کا آغاز مقبوضہ کشمیر میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے ہوا، جس کے نتیجے میں بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں