پاکستان نے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی پہلی کھیپ برآمد کر کے نئی تجارتی راہ کا آغاز کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی ڈیری مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں نئے مواقع ملیں گے، جس سے ملکی معیشت اور زرعی شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔ پاکستانی کمپنی “ای ایل سی بایو ٹیکنالوجی” نے چین کی دو بڑی کمپنیوں کے ساتھ برآمدی معاہدے طے کر لیے ہیں، جو دونوں ممالک کے زرعی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔
