کراچی کے سپر ہائی وے پر خان جی ریسٹورنٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 42 سالہ عدنان خان جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجا عفان زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متوفی آن لائن ٹیکسی چلا رہا تھا اور چھ ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔ حادثے کے بعد زخمی اور جاں بحق افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا، جس پر ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے لاش حوالے کر دی گئی۔
