دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 2 مئی سے دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سروس دبئی کے سٹیڈیم بس سٹیشن کو شارجہ کے الجبیل بس سٹیشن سے جوڑے گی، اور یکطرفہ کرایہ 12 درہم ہوگا۔ آر ٹی اے کے مطابق، یہ اقدام ٹریفک اژدھام کو کم کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ نئی سروس مسافروں کو زیادہ مؤثر اور آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرے گی۔
