محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ آج اور کل تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ یکم مئی سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جو 5 مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران سندھ کے چند مقامات پر 2 سے 3 مئی کے درمیان ہلکی بارش متوقع ہے۔
