جامعہ کراچی کے قریب 84 انچ قطر کی مرکزی واٹر سپلائی لائن پھٹنے سے قریبی رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے، اور پانی جامعہ کے اندر موجود گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔ اس واقعے کے باعث علاقے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مکینوں کے مطابق بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ حکام نے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا۔ پائپ لائن کی خرابی سے شہر میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جس پر شہریوں نے فوری مرمت اور متبادل انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔
