بھارت کی طرف سے جاسوسی کی کوشش، پاک فوج نے ایل او سی پار کرنے والا بھارتی کواڑ کاپٹر مار گرایا، میڈیا رپورٹس

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، جو بھمبر کے مناور سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی جسے پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں