سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان, 15,602 میں سے صرف 395 امیدوار کامیاب

سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیے گئے، جن میں 15,602 امیدواروں میں سے صرف 395 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کی شرح محض 2.53 فیصد رہی۔ کامیاب امیدواروں میں 157 خواتین اور 238 مرد شامل ہیں، جو اب انٹرویو اور طبی جانچ جیسے اگلے مراحل میں شریک ہوں گے۔ ان امیدواروں کو ملک کے اہم انتظامی عہدوں پر خدمات کا موقع دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں