شاہ فیصل کالونی میں قائداعظم پارک کی زمین پر قبضے کی کوشش، جماعت اسلامی کی درخواست پر عدالت نے تجاوزات کےخاتمہ کا حکم دےدیا

شاہ فیصل کالونی میں پارک کی زمین پر قبضےسےمتعلق جماعت اسلامی کی درخواست پرسماعت ہوئی عدالت نےتجاوزات کےخاتمہ کا حکم دیتے ہوئے 22مئی تک تجاوزات کےخلاف کارروائی مکمل کرکےرپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہ فیصل کالونی کے قائد اعظم پارک پر نامعلوم افراد کی جانب سے قبضے کی کوشش کی جارہی ہے کے ایم سی نے مذکورہ پارک کا کنٹرول ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کو منتقل کیا تھا مبینہ طورپر پارک کے گرد دیوار بنا کر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھی ڈی جی پارکس، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام کو شکایت کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا درخواست چیئرمین یوسی 2 الفلاح شاہ فیصل ٹاؤن سیف الدین نے دائر کی تھی

اپنا تبصرہ لکھیں