یہ اسکول کی کتابوں کا ایک خوبصورت میلہ ہے ۔ ہزاروں والدین اور بچے اس کا حصّہ ہیں ۔۔ یہ گزشتہ تعلیمی سال کی کتابیں جمع کرا رہے ہیں اور نئے تعلیمی سال کی کتب لیکر جارہے ہیں ۔۔ مہنگائی کے اس دور میں والدین اور تعلیم کی اس سے بڑی خدمت کوئی دوسری نہیں ہوسکتی ہے ۔۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 14 کی مسجد رضوان میں جماعت اسلامی کے تحت ” پڑھو اور پڑھاؤ” کے عنوان سے یہ شاندار پروگرام 30 اپریل تک جاری رہے گا ۔۔ اگر آپ کو بھی کتب چاہئیں تو فوراً پہنچ جائیں اور اگر آپ کے بچے کی کتابیں اب کسی کے زیر استعمال نہیں ہیں تو انہیں کباڑیے کے حوالے نہ کریں بلکہ پڑھو اور پڑھاؤ مہم کے کیمپ پر جمع کرادیں
