علی امین گنڈا پور نے مولانا کے تمام تحفظات دور کردیئے ہیں، مولانا اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے، پی ٹی آئی

شیخ وقاص اکرم، مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی، نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ آئندہ فیصلے پی ٹی آئی خود کرے گی، تاہم بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان اتحاد سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا۔ 26ویں آئینی ترمیم پر بھی مولانا نے حکومت کو حمایت دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل جلد پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں