پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی آزاد بین الاقوامی ادارے کو تحقیقات کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان مکمل تعاون کے لیے تیار ہے اور ہمارے پاس بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے بھارتی تحقیقات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کو پہلگام ڈرامہ بے نقاب کر کے اصل حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہے۔
