کراچی کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثے میں 24 سالہ سمیر شدید زخمی ہونے کے بعد دورانِ سفر دم توڑ گیا جبکہ 22 سالہ عزیز کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر دونوں نوجوانوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں