تمام انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی، وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی اور حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو 342 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائے گا۔ حج آپریشن 33 روز تک جاری رہے گا جبکہ آخری پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔ ابتدائی 15 روز کے دوران تمام عازمین کو مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا۔ 29 اپریل کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے مجموعی طور پر 6 پروازیں روانہ ہوں گی جن میں سے اسلام آباد اور ملتان سے 393، لاہور سے 150 اور 329، کوئٹہ سے 150 اور کراچی سے 285 عازمین روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں