ناران، مانسہرہ کا معروف تفریحی مقام پانچ ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک شاہراہ کی بحالی کے لیے سات گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں راستہ کھولا، جس سے ناران کی رونقیں واپس آ گئیں۔ حکام نے اعلان کیا کہ دو ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی فراہم کر دی جائے گی۔
