آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے وطن عزیز کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کیے جانے والے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تاریخ مسخ نہیں کی جا سکتی۔ جنرل عاصم منیر نے دو قومی نظریے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اور ہندو مذہب، ثقافت، زبان اور طرزِ زندگی میں یکسر مختلف ہیں۔ ہمارے آبا و اجداد نے پاکستان کے قیام کے لیے عظیم قربانیاں دیں، جن کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظریہ ہی پاکستان کے وجود کی بنیاد ہے۔
