امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے کشیدہ رہے ہیں، تاہم دونوں ممالک اپنے اختلافات کا حل خود نکال سکتے ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے پاک بھارت قیادت سے رابطے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کشمیر یا جموں کے اسٹیٹس پر فی الوقت کوئی مؤقف نہیں اپنایا جا رہا۔
