کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پل پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن بائیک رائیڈر جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پل پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے آن لائن بائیک رائیڈر ندیم احمد خان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، ملزمان نے مقتول کو سینے میں گولی مار کر فرار اختیار کیا۔ ندیم احمد کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں