پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے, ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی معطل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو یہ جنگی اقدام تصور ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرزعمل کے باعث پاکستان کو تمام دو طرفہ معاہدے معطل کرنے کا حق حاصل ہے۔ واہگہ بارڈر فوری بند کر دیا گیا ہے اور بھارتی شہریوں کے تمام ویزے، سوائے سکھ یاتریوں کے، منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی نیول، ایئر اور ڈیفنس اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دے کر 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود اور فضائی و تجارتی روابط معطل کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے حالیہ دورۂ ترکی اور یو اے ای، روانڈا کے وزرائے خارجہ کے پاکستان دورے میں دو طرفہ و عالمی امور پر بات چیت اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان نے پاپائے روم کی وفات پر افسوس اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں