روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے دو گروپوں کے درمیان او پی ڈی سروسز کھولنے اور بند رکھنے پر تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں پانچ ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک گروپ پچھلے ہفتے تیمارداروں کے تشدد کے خلاف احتجاج پر تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔ او پی ڈی سروسز بحال کر دی گئی ہیں جبکہ چند افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
