اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھارت میں ہونے والے بنگلور کلاسک جیولن تھرو ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ بھارتی اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا کی دعوت پر ارشد ندیم نے شکریہ ادا کیا، لیکن مصروف شیڈول کی وجہ سے بھارت جانے کا امکان نہ تھا۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ان کا شیڈول پہلے سے طے شدہ ہے، کیونکہ وہ 22 مئی کو جنوبی کوریا روانہ ہوں گے جہاں 27 مئی سے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگا۔
