رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا مجموعی قرضہ 72,138 ارب روپے تک جا پہنچا، جس میں 24,086 ارب روپے بیرونی قرض اور 47,160 ارب روپے مقامی قرض شامل ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں قومی قرضے میں 8,365 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ فی کس قرضہ 2 لاکھ 71 ہزار 264 سے بڑھ کر 3 لاکھ 1 ہزار 954 روپے ہو گیا۔ ایک سال کے دوران آبادی میں 44 لاکھ 50 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، جی ڈی پی کے تناسب سے قرض کی شرح میں 7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
