اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن لڑکا جاں بحق، پاس کھڑے شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا

کراچی کے علاقے اورنگی گلشن بہار میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 14 سالہ حافظِ قرآن حسین جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کے ماموں کے مطابق حسین مسجد کے باہر بیٹھا تھا جب ڈاکوؤں نے اس سے موبائل چھیننے کی کوشش کی۔ حسین نے ایک ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔ پولیس کے مطابق اسی دوران قریب موجود شہری نے فائرنگ کی، جس سے ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ حسین دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور عالم بننے کے سفر پر تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں