کراچی کے علاقے گلشن حدید میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں الجنت شادی ہال کے قریب واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق بچے کی شناخت ساحل ولد نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم، 50 سالہ عزیزا، 50 سالہ کمالہ، 35 سالہ سکینہ اور 22 سالہ نعیمہ شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واٹر ٹینکر اور سوزوکی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں