بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی مالی سال 2025 کی جی ڈی پی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد سے کم کر کے 2.6 فیصد کر دیا ہے، جبکہ 2026 کے لیے 3.6 فیصد کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں نمایاں کمی متوقع ہے، جو 2024 میں 23.4 فیصد تھی، اور 2025 میں 5.1 فیصد تک گرنے کا امکان ہے۔ بیروزگاری کی شرح 2025 میں 8 فیصد اور 2026 میں 7.5 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں -0.1 فیصد اور 2026 میں -0.4 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی ہے۔ مجموعی سرکاری قرضے 2025 میں جی ڈی پی کے 5.6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے بھی ترقی کی شرح کو 2.5 فیصد تک کم کیا ہے، جبکہ عالمی بینک نے معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث ’پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک‘ رپورٹ کا اجرا ملتوی کر دیا ہے۔ رپورٹ میں تجارتی کشیدگی، پالیسیوں میں غیر یقینی تبدیلیوں اور عالمی سطح پر کمزور ترقی کے امکانات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
