پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا, کامران مرتضیٰ

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ممکنہ سیاسی اتحاد سے معذرت کر لی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اصول طے پایا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ ایک دوسرے کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا اعتراف سامنے آنے کے بعد جے یو آئی (ف) نے اتحاد کو ناممکن قرار دیا ہے۔ کامران مرتضیٰ نے واضح کیا کہ جے یو آئی (ف) پارلیمنٹ میں قومی مفاد کے ایشوز پر پی ٹی آئی کے ساتھ محدود تعاون کر سکتی ہے، لیکن باقاعدہ سیاسی اتحاد کا امکان ختم ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں