پنجاب حکومت چاہتی ہے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے معاملات خراب ہوں اور وفاقی حکومت ڈسٹرب ہو، اگر اب کوئی بیان بازی ہوئی تو بات نہیں بنے گی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف اپنی جماعت کے ان عناصر کو روکیں جو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے سیاسی ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سسٹم کے تسلسل اور اسمبلیوں کے چلنے کی خواہاں ہے، مگر بیان بازی جاری رہی تو ترجمانوں کو جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے متنازعہ کینالز پر سندھ کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ 1991 کے معاہدے کے تحت بھی سندھ کو اس کا جائز پانی نہیں دیا جا رہا۔ وفاق سے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے رانا ثنااللہ سے مسلسل رابطوں کا حوالہ دیا اور پرامن احتجاج کی اپیل کی، تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، جنہیں روکنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں