پیپلز پارٹی کی 16 سال سے سندھ میں حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، ان کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے، عظمیٰ بُخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پنجاب کے کسانوں سے متعلق بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 16 سال سے سندھ میں برسرِ اقتدار ہیں، اس لیے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی ہے اور کیا کسانوں سے گندم کی خریداری مکمل ہو چکی ہے؟ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کی نمائندگی کے لیے یہاں کی قیادت کافی ہے، مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مراد علی شاہ کی جانب سے سڑکیں بند کرنے والوں کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں علی امین گنڈاپور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں