نہروں کے خلاف سٹی کورٹ میں وکلا کی ہڑتال، عدالتی کارروائی معطل، آج دوپہر 2 بجے ملیر کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

کراچی کے سٹی کورٹ میں نہروں کے منصوبے کے خلاف وکلاء کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث عدالتی کارروائی معطل ہو گئی ہے۔ سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں داخلی دروازے بند کر دیے، جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وکلاء نے غیر معینہ مدت کے لیے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نہروں کی تعمیر کے حوالے سے ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ دوسری جانب، خیرپور میں ببرلو بائی پاس پر وکلاء نے نہروں کے خلاف دھرنا دیا جس کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ احتجاجی دھرنے کے دوران ٹرکوں اور ٹریلروں کے ڈرائیورز نے حکومت پنجاب کے خلاف نعرے لگائے اور وفاقی حکومت سے سندھ کے مسائل کے فوری حل کی درخواست کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں