میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں سال 2025 کے ابتدائی 110 دنوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 289 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ صرف ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے پیش آنے والے حادثات میں 92 شہری جاں بحق ہوئے۔ ان میں ٹریلر، ڈمپر، واٹر ٹینکر، بس اور مزدا گاڑیاں شامل ہیں۔ اسی عرصے میں 3872 افراد زخمی بھی ہوئے۔
