ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوگا ان کی موٹرسائیکل بند کر کے ہیلمٹ لانے کا کہا جائے گا، آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کیا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر سخت کارروائی کی جائے گی, جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوگا، ان کی موٹرسائیکلیں بند کر دی جائیں گی اور انہیں ہدایت دی جائے گی کہ وہ ہیلمٹ لا کر گاڑی واپس حاصل کریں۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ٹریفک نظام کی بہتری اور عوامی فائدے کے لیے ٹریفک پولیس کو عوام دوست بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 400 ڈاکوؤں کی گرفتاری کی اطلاع دی اور پولیس افسران کے خلاف کارروائیوں کا بھی ذکر کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں