خیرپور میں کینال منصوبے کے خلاف وکلاء کا دھرنا، کراچی آنے والے جانوروں سے بھرے ٹرک سمیت سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، 48 گھنٹوں سے جانور بھوکے پیاسے

خیرپور میں کینال منصوبے کے خلاف وکلاء کی جانب سے ببرلو بائی پاس پر احتجاج جاری ہے، جس کے باعث رانی پور اور سکھر کے درمیان سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ ان میں جانوروں سے لدے درجنوں ٹرک بھی شامل ہیں، جو قربانی اور برآمدات کے لیے کراچی جا رہے تھے۔ بیوپاریوں نے جانوروں کو خوراک اور پانی نہ ملنے پر سندھ حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وکلاء نے الزام لگایا ہے کہ ان کے احتجاجی کیمپ پر فائرنگ کی گئی، اور خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں