بلاول صاحب کے وعدوں کو وفا کرنے کے لیے ہم سب دن رات کام کر رہے ہیں اور شہر میں کام ہوتا نظر آرہا ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم اختیارات کا شکوہ نہیں کرتے بلکہ عوام سے کیے گئے وعدے نبھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی جانب سے شہر بھر میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں، جن میں تاریخی ورثے کی بحالی اور پارکنگ مسائل کا حل سرفہرست ہیں۔ صدر میں نئی پارکنگ کا افتتاح کر دیا گیا ہے جہاں 300 گاڑیوں کی گنجائش موجود ہے، جبکہ ایمپریس مارکیٹ کے قریب 500 سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ بھی جلد فعال کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینسو ہال 30 اپریل، مینا بازار انڈر پاس 30 اگست اور بولٹن مارکیٹ کی پارکنگ اسپیس جون تک مکمل کر دی جائے گی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نمائشی اعلانات نہیں کرتے بلکہ عمل سے کام کرتے ہیں، شہری ترقی کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں