کراچی میں حب ریور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا، جبکہ حادثے میں رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی، اور پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
