ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر قائم ہونا شروع ہو گئی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح آج میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کریں گے۔ 1200 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس منڈی میں پارکنگ فیس اور جانوروں کی ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کے مطابق، موٹر سائیکل و گاڑیوں کے پارکنگ پاس بھی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ منڈی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر 20 سے زائد سیکیورٹی پکٹس قائم کی جا رہی ہیں۔ اب تک منڈی میں 200 سے زائد قربانی کے جانور پہنچا دیے گئے ہیں۔
