آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی کم, چپاتی کا ریٹ 10 روپے اور نان 15 روپے مقررخلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کر دی گئی ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 100 گرام چپاتی 10 روپے، 120 گرام نان 15 روپے، 150 گرام نان 17 روپے اور 180 گرام نان 22 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ تمام تندور مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ کمشنر کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ سے تجاوز ناقابلِ برداشت ہوگا اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ نرخوں کی نگرانی کی جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں