بغیر لائسنس ڈرائیونگ، اوور اسپیڈنگ اور پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی لگا کر سخت کارروائی کی جائے، وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے نابالغ اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کو سڑکوں پر آنے سے روکنے، اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی، اور پریشر ہارن و اضافی لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، مختلف خلاف ورزیوں پر 15,000 سے زائد موٹر سائیکلیں اور سینکڑوں گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ فٹنس مسائل کی بنیاد پر 274 ڈمپر اور ٹینکرز بھی تحویل میں لیے گئے، جبکہ 200 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش کی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ نے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں