کراچی کے بہتر ہوتے حالات کو پھر خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بہتری کی جانب گامزن حالات کو ایک منظم سازش کے تحت دوبارہ غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عباسی شہید اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یونین کونسل چیئرمین عامر بھٹو کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور ان کے دفتر آئے اور بات چیت کے بعد فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ سعید غنی کے مطابق حالیہ دنوں ڈالمیا میں بھی ایک پارٹی عہدیدار کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان واقعات میں ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں