کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 66 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریٹیل میں یہی آٹا 70 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔ فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 10 روپے کمی کے بعد 78 روپے اور ریٹیل قیمت 82 روپے فی کلو مقرر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ چکی کا آٹا بھی 10 روپے سستا ہو کر اب ریٹیل میں 90 روپے فی کلو میں فروخت کیا جائے گا۔
