کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرم موسم اور وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کا امکان ہے، جس کے دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم مرطوب رہے گا، اور سمندری ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں