کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہر کی اہم شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایات پر کیا گیا۔ جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔ اس پالیسی پر باضابطہ عمل درآمد کے لیے بلدیاتی کونسل سے منظوری لی جائے گی۔ حکام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ٹریفک نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ میئر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں اور محفوظ شہر کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں