موٹروے پر دوران ڈرائیونگ ڈرائیور سوگیا، ٹرک نے پولیس موبائل کو ٹکر مار دی، موٹروے پولیس انسپکٹر شہید

موٹروے ایم-4 پر امین پور کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں موٹروے پولیس کے انسپکٹر شہید ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دورانِ ڈرائیونگ ٹرک ڈرائیور کو نیند آ گئی، جس کے باعث ٹرک پٹرولنگ پر موجود پولیس موبائل سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے وقت موٹروے پولیس افسران روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کر رہے تھے۔ واقعے کے فوری بعد موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں