ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے پاسز پر 50 فیصد رعایت ہوگی

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی 19 اپریل سے باقاعدہ طور پر کھول دی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق بیوپاریوں کے لیے بجلی، پانی، اے ٹی ایم مشین، اور پارکنگ فیس میں رعایت جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صرف پاس رکھنے والی گاڑیوں کو منڈی کے اندر داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس سال موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے پاسز پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ وی وی آئی پی بیوپاری رعایتی نرخوں پر ٹینٹ حاصل کر سکیں گے، جبکہ منڈی میں کھانے پینے کے اسٹالز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں