شیر شاہ گلبائی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرتی ہوئی 58 سالہ خاتون کو کچل دیا، خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ گلبائی کے قریب شیل پمپ کے نزدیک ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی 58 سالہ خاتون غلام سکینہ زوجہ غلام کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ متوفیہ کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت غلام سکینہ کے نام سے کی گئی، جن کا تعلق جمن شاہ لیاری سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ اسپتال سے گھر واپس جا رہی تھیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث ٹرک کو تحویل میں لے لیا، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں