انٹر بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی کے باعث انتظامی اور امتحانی معاملات متاثر، انٹر کے امتحانات میں بھی تاخیر کا خدشہ، میڈیا رپورٹس

جیو نیوز کے مطابق کراچی انٹر بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی کے باعث امتحانات کے شیڈول میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ سندھ حکومت نے مصباح تنیو کو چیئرمین مقرر کیا تھا، تاہم انہوں نے چارج سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے۔ اس وقت، چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کو انٹر بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ سندھ بھر میں 28 اپریل سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہونے جا رہا ہے، لیکن کراچی بورڈ میں چیئرمین کی عدم موجودگی سے امتحانی اور انتظامی معاملات متاثر ہو سکتے ہیں۔ تاحال امتحانی شیڈول اور ایڈمٹ کارڈز طلباء کو فراہم نہیں کیے جا سکے، اور امتحانی مراکز کا فیصلہ بھی زیر التواء ہے۔ مزید برآں، اضافی نمبروں کے فیصلے پر بھی عمل درآمد نہیں ہو سکا کیونکہ حکومتِ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں