جیو نیوز کے مطابق کراچی لیاری ایکسپریس وے پر سیمنٹ مکسر ٹرک کی تین گاڑیوں سے ٹکر کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک نے تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ مسافروں نے ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک کی خلاف ورزی کی شکایت کی ہے، حالانکہ یہ راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔
